اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر ٹیکس کریڈٹ میں توسیع کا امکان

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو زڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے 30 جون 2016 کو ختم ہونے والی ٹیکس کریڈٹ کی سہولت میں توسیع کیے جانے کا امکان ہے جبکہ سرامکس ٹائلوں کے خام مال کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح کم کرکے 5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایاکہ امریکن بزنس کونسل پاکستان کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ٹیکس شرح پر نظرثانی اور ایس آر اوز واپس لینے سے متعلق آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاسوں میں انہیں حتمی شکل دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ٹائلوں ودیگر اشیا کے خام مال پر بتدریج 10، 15 اور 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے جس سے اشیا کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور مقامی انڈسٹری متاثر ہورہی ہے کیونکہ پیداواری لاگت زیادہ ہونے سے مقامی ٹائلوں و دیگر اشیا کا درآمدی مصنوعات سے مسابقت کرنا مشکل ہورہا ہے جبکہ بہت سی اشیا کی ڈمپنگ سے بھی مقامی انڈسٹری پر منفی اثر پڑتا ہے۔دستاویز کے مطابق ایف بی آر کو سفارش کی گئی ہے کہ ٹائل ودیگر صنعتوں کے خام مال پرعائد کسٹمز ڈیوٹی کی 2 کٹیگریز بنائی جائیں، جس خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 10فیصد ہے اسے صفر کیا جائے جبکہ 10اور 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی والے خام مال کے لیے ریٹ گھٹا کر5 فیصد کر دیا جائے۔ ایف بی آر کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شیکشن 65 ڈی اور ای کے تحت ٹیکس کریڈٹ کی سہولت میں غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کی جائے ، یہ سہولت 30 جون 2016 کو ختم ہورہی ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ ہفتے اجلاسوں میں انہیں حتمی شکل دینے پر غور ہوگا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…