لاہور(نیو زڈیسک) پھر قرضوں کا پہاڑ کھڑا ہوگیا،پٹرولیم مصنوعات کے بحران کاخدشہ،پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیوں کے ذمے 205ارب روپے کے قرضے واجب الادا ہیں،سوئی نادرن گیس پائپ لائنز بھی پی ایس او کی 10ارب روپے کی مقروض ہو گئی ۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق 15اپریل تک پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیاں پاکستان اسٹیٹ آئل کی 205ارب روپے کی مقروض ہیں جس میں صرف پیپکو نے 119ارب اور حبکو نے 62ارب روپے پی ایس او کو ادا کرنے ہیں ۔ایل این جی درآمد سے جہاں صنعتکاروں کا بھلا ہوا وہی پاکستان اسٹیٹ آئل کے مقروض اداروں کی فہرست میں سوئی نادرن گیس کمپنی کا نام بھی شامل ہو گیا ۔ ایل این جی کی مد میں ایس این جی پی ایل کو 10ارب روپے کی رقم ادا کرنی ہے ۔قومی ایئرلائن نے پی ایس او کے 13ارب 60کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کیے۔