نیویارک (این این آئی)غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایپل کمپنی صارفین کی معلومات امریکی حکومت کو تواتر سے دے رہی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں ایپل کی جانب سے صارفین کی معلومات امریکی حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کی شرح 80 فیصد رہی ٗ برطانیہ میں یہ شرح محض 55 فیصد رہی۔ایپل کمپنی کے ڈیٹا کے مطابق عالمی سطح پر صارفین کی معلومات فراہم کرنے کی شرح 60 فیصد رہی۔ایپل نے اپنی تازہ رپورٹ گزشتہ روز ریلیز کی۔ رپورٹ میں امریکی کمپنی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب صارفین کی ڈیوائسز کے حوالے سے کتنی درخواتیں موصول ہوئیں۔ایک اور رپورٹ میں ایپل نے بتایا کہ صارفین کے اکاؤنٹ کے حوالے سے سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کتنی درخوتیں موصول ہوئیں۔ یعنی اکاؤنٹ کی معلومات، آئی کلاؤڈ اور آئی ٹیونز کے اکاؤنٹ کی معلومات۔بی بی سی کے مطابق 2015 میں برطانیہ میں صارفین کی معلومات سکیورٹی ایجنسیوں کو دیے جانے کی شرح عالمی شرح سے کم رہی۔ایپل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 33 فیصد معلومات دنیا بھر سے سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے آنے والی درخواستوں پر نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ دو ہی ملک ہیں جنھوں نے سالانہ 300 اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات طلب کیں۔