لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے لندن سے واپس نہ آنے کے بیانات دینے والوں کو اب چُپ کیوں لگ گئی ہیں؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ وزیر اعظم نوازشریف واپس نہیں آئیں گے انہیں اب کیوں چُپ لگ گئی ہے؟۔