جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

بڑے پیمانے پر کرپشن نے آرمی چیف کے صبر کا پیمانہ بھی لبریزکردیا،فوج نے اہم ترین اشارہ دیدیا

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(نیوزڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کرپشن کے خاتمے سے جڑا ہے اور پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سگنل ریجمنٹل سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکے بغیر ملک میں دائمی امن اور استحکام نہیں آسکتا، ملکی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے ہر سطح پراحتساب ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے پاک فوج مکمل تعاون کرے گی۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ پوری قوم کی حمایت سے لڑی جارہی ہے، بلاامتیاز احتساب سے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل بہترہوگا اور مسلح افواج آئندہ نسلوں کے لئے ہر بامقصد کوششوں کی مکمل حمایت کریں گی۔آرمی چیف نے میجر جنرل سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈنٹ سگنل کے بیج لگائے جب کہ اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے یادگار شہدا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…