اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق نیا پلان جاری کردیا گیا،شہر 6دیہات 8گھنٹے بجلی سے محروم رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق شہری علاقو ں میں 6جبکہ دیہی علاقوں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔وزارت کا کہنا ہے کہ چوری اورزیادہ لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔وزارت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موسم گرما میں بجلی کی پیداواری شرح 85فیصد رہنے کی توقع ہے۔وزارت کے مطابق صنعتی زون کیلئے لوڈشیڈنگ زیرو ہوگی۔وزارت نے ڈسکوز کو فیڈر کے لاسز اور ڈسکوری سٹیٹس آویزاں کرنے کا بھی حکم۔ علاوہ ازیں وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ بچت کی جائے۔وزارت کا دعویٰ ہے کہ2013کے مقابلے میں 2015میں لوڈشیڈنگ کم ہوئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں