راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے کہاہے کہ شوال آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہے ،شوال آپریشن کے آخری مرحلے میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروالیا گیاہے،آپریشن کی کامیابی پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کا دورہ کیا جس دوران جنرل راحیل شریف کو شوال میں جاری جاری آپریشن کے آخری مراحل پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا گیاہے ۔آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ،اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ قوم پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔آرمی چیف نے اس موقع پر کامیابیوں کو قائم رکھنے پر بھی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر کوبنگ آپریشن کیا جائے تاکہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کاگٹھ جوڑا توڑا جائے اور دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز کا چن چن کر خاتمہ کیا جائے ۔آرمی چیف کو دہشتگردوں سے تحویل میں لیے گئے اسلحے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
شوال آپریشن کے آخری مرحلے میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروالیا گیاہے،آئی ایس پی آر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































