اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے 23 اور 24 اپریل کو تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنیکی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24 اپریل کو تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے 23 اور 24 اپریل کو شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنیکی ہدایت کی ہے۔ شہرکےتمام بنیادی صحت مراکز اور اسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 23 اور24 اپریل کوانتظامیہ کے تمام دفاتر کھلے رکھے جائیں گے۔ ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی ٹریفک پلان فوری طور پر تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ جلسے کے دوران ڈرون کیمروں کےاستعمال کی فضائی کوریج پر پابندی لگا دی گئی ہے۔