جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چھوٹو گینگ آپریشن ،جہاں بھاگ سکتے ہو بھاگ لو اب مہلت ختم، کمانڈو ایکشن شروع

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے میں جرائم پیشہ گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی جاری ہے اور ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہلت کے خاتمے کے بعد پاکستانی فوج نے ’باقاعدہ آپریشن‘ کا آغاز کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے راجن پور میں تعینات ایک عسکری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ چھوٹو گینگ کو پیر کی دوپہر دو بجے تک ہتھیار ڈالنے کے لیے مہلت دی گئی تھی اور مہلت گزر جانے کے بعد ’فیصلہ کن کارروائی‘ کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔روئٹرز کے مطابق دریائے سندھ میں کچے کے علاقے میں واقع دس کلومیٹر طویل جزیرے پر آپریشن کے آغاز کے بعد سکیورٹی فورسز اور گینگ کے ارکان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ گینگ کے ٹھکانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
پیر کو ملتان کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے بھی کچے کے علاقے کا دورہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ملتان نے علاقے میں موجود فوجیوں کی آپریشنل تیاری کا جائزہ بھی لیا تھا۔چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کا آغاز تقریباً دو ہفتے قبل ہوا تھا اور اس دوران سات پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 24 کو یرغمال بنائے جانے کے بعد اس آپریشن کی کمان پاکستانی فوج نے سنبھال لی ہے جسے پولیس اور رینجرز کی مدد حاصل ہے۔کچے کے علاقے میں واقع دس کلومیٹر طویل جزیرے پر آپریشن کے آغاز کے بعد سکیورٹی فورسز اور گینگ کے ارکان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے
کچہ جمال میں چھپے چھوٹو گینگ کے ارکان کے خلاف گھیرا مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے اور کارروائی میں فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز بھی شریک ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آپریشن کے تناظر میں راجن پور کے ضلعی رابطہ افسر نے تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انھیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر تک مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لیے چھوٹو گینگ اور حکام کے درمیان مذاکرات کیے جا رہے تھے تاہم اس بات چیت کے بارے میں نہ تو پنجاب حکومت اور نہ ہی فوج کا شعبہ تعلقاتِ عامہ کچھ بتانے کو تیار تھا۔ان مذاکرات میں چھوٹو گینگ کی طرف سے کیا شرائط پیش کی گئی ہیں ان کے بارے میں تفصیلات بتانا تو کجا حکومتی اہلکار یہ تک بتانے کو تیار نہیں ہیں کہ مذاکرات کس سطح پر کیے جا رہے اور کون کر رہا ہے۔آپریشن کے آغاز کے بعد مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کو مزید سخت کیا گیا ہے اور سندھ اورپنجاب کی سرحد پر اور جنوبی پنجاب میں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔پولیس اور فوج کی جانب جاری کیے جانے والے بیانات میں بار بار اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔’کسی نے ہتھیار نہیں ڈالے‘کچے کے چلاقے میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے پیر کو بی بی سی سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ’پولیس کے 1600 اہلکار فوج کی بیک پر آگئے ہیں اور ہماری جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، فوج کا کہنا ہے کہ آپ پیچھے جائیں جب آپ کو بلائیں گے تب آنا۔‘
پولیس اہلکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فوج سے دو کلومیٹر دور بیٹھے ہیں مگر اب تک کسی گولی چلنے کی آواز نہیں آئی نہ ہی وہ یہ جانتے ہیں کہ مذاکرات ہو رہے ہیں یا نہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کئی روز تک جاری رہنے والی کارروائی میں چھوٹو گینگ کے کسی فرد نے ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔
اہلکار کے مطابق ان جرائم پیشہ افراد کی تعداد 150 سے 200 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے اور پولیس اس سے قبل بھی کئی بار چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کر چکی ہے مگر وہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں روپوش ہو جاتا تھا اور اب اس کے گروہ میں ان علاقوں کے لوگ بھی موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…