اسلام آباد(نیوزڈیسک) راجن پور اور کچے کے علاقوں میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ضرب آہن جاری ہے اور سو سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ آج بھی علاقے میں نافذ کرفیو میں دو گھنٹے کی نرمی کی گئی ۔
راجن پور کے کچے کے علاقوں میںچھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن اکیسویں روز بھی جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بنگلہ اچھا، کچا شاہ والی، کچا سون میانی، کچا مورو اور کچا جمال میں صبح 6بجے سے آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ۔
چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ضرب عضب آہن کو کامیاب بنانے کیلئے فوج اور رینجرز کا گشت جاری ہے اور رات بھر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا جبکہ ہیلی کا پٹرز اور ڈرونز بھی ڈاکوﺅں پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھوٹو گینگ کے اب تک سو سے زیادہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
فورسز کی جانب سے 24مغوی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ۔ اب تک کاروائی کے دوران 7پولیس اہلکار شہید اور 7ڈاکو مارے جا چکے ہیں ۔
ٓآپریشن چھوٹو گینگ، سیکیورٹی فورسز اب کیا کرنے جا رہی ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں