راجن پور(نیوزڈیسک)چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے آخری مرحلے کی تیاریاں،ایمرجنسی نافذ،اہم حکم جاری کردیاگیا، راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے آخری مرحلے کی تیاری جاری ہے اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان اور ٹی ایچ کیو اسپتال صادق آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں شیخ زید اسپتال کے 2 وارڈ خالی کرا لئے گئے۔