لاہور(نیوزڈیسک)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مئی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ کی تیاری کیلئے افسران، مطلوبہ عملہ اور سامان مانگ لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ایف بی آر کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو خط میں لکھا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مئی میں پیش کردیا جائے۔ایف بی آر نے درخواست کی ہے کہ بجٹ سے قبل افسران اور عملے کو نامزد کیا جائے تاکہ بجٹ سازی کے عمل میں لا ء ڈویژن کے افراد ایف بی آر میں ہی دستیاب ہوں اور بجٹ کے موقع پر تمام دستاویزات کی بروقت توثیق ہوسکے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ سازی کے موقع پر درکار اسٹیشنری، فوٹو اسٹیٹ مشینیں اور دیگر مطوبہ سامان بھی مانگ لیا ہے تاکہ بجٹ کی تیاری میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔