اسلام آباد (نیوزڈیسک)گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا نے اپنی ایسی گاڑیوں کی مارکیٹنگ شروع کردی ہے جو ایسے صارفین کے لیے ہیں جو ابھی بچے ہیں (10 سے 17 سال کی عمر کے بچے و نوجوان)۔جی ہاں ٹویوٹا کے لیے امریکا کی کلیمسن یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے کانسیپٹ گاڑی تیار کی ہے جو خاص آئندہ برسوں میں نوجوان ہونے والے افراد کے لیے ہے۔اس کے اوپری طاقتور ڈیزائن اور کچھ دلچسپ ایرو ڈائنامک فیچرز سب موجودہ عہد کے بچوں کی پسند کو مدنظر رکھ کر دیئے گئے ہیں۔اس گاڑی کو جسے یو باکس کا نام دیا گیا ہے، کا اندرونی ڈیزائن بھی بالکل مختلف ہے اور اس میں تھری ڈی اشیا کو بھی لگایا جاسکتا ہے۔ٹویوٹا کے مطابق یہ گاڑی گھر کے باہر تعطیلات کے موقع پر سرگرمیوں کے ساتھ دفتری مقاصد کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔یہ گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک ہے جسے ٹویوٹا نے الیکٹرک پاور ٹرین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے چلانے کا تجربہ پرلطف ہونے کے ساتھ ماحولیات کے لیے بھی ہے۔اس گاڑی کو چلانے کے لیے بجلی سے چارج کرنا ہوگا اور 110 واٹ کے ساکٹس باہر اور اندر دونوں جگہ دیئے گئے ہیں۔تاہم چونکہ ابھی یہ ایک کانسیپٹ گاڑی ہے تو مستقبل قریب میں یہ سڑکوں پر دوڑتی نظر نہیں آئے گی تاہم ہوسکتا ہے کہ ایک دہائی بعد اسے نوجوان چلاتے نظر آئیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں