جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چھوٹو گینگ آپریشن ، شہید ہونے والے ایس ایچ او کے آخری الفاظ کیا تھے ، جان کر آپ داددینگے

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کے جوانوں اور افسران نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں بہادری کی نئی مثال قائم کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’خبر یہ ہے ‘میں صحافی حبیب اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں منصوبہ بندی میں غلطیاں ہوئیں جس کے باعث پولیس اہلکاراور افسر شہید ہوئے ،اس کیلئے جو ذمہ دار ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے ۔حبیب اکرم کا کہناتھا کہ حنیف غوری جو کہ کچے کے اس علاقے کا ایس ایچ او تھا جس میں آپریشن ہو رہاہے ،چھوٹو بہت پہلے سے اسے ڈھونڈ رہاتھا ،جب اسے یر غمال بنایا گیا تو چھوٹو نے حنیف غور کو کہا کہ تم ہی تو میرا بہت بڑا شکار تھے تم خود ہی چل کر آ گئے ہو ،جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ ہاں ،چھوٹو نے حنیف غوری سے کہا کہ تمھاری آخری خواہش کیاہے جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ مجھے ایک گولی دیدو ،چھوٹو نے پوچھا تم نے گولی کیا کرنی ہے ،پولیس افسر نے کہا میں نے وہ تمہارے سینے میں اتارنی ہے ،چھوٹی نے ایس ایچ او کو فون دیا اور کہا کہ آخری بار اپنے اہل خانہ سے بات کرلو جس پر حنیف غوری نے کہا کہ میں تمہاری اس مہربانی پر لعنت بھیجتاہوں ،میں مرجان پسند کروں گا ،اس کے بعد چھوٹو نے ایس ایچ او حنیف کو شہید کر دیا ۔حبیب اکرم کا کہناتھا کہ ایلیٹ فورس کا ایک جوان تھا جس کا نام اجمل کریمی تھا ،جب وہ ڈاکوؤں کے گھیرے میں آ گیا تواس نے وائر لیس پر آئی جی پنجاب کو پیغام دیا کہ ’جس طریقے سے آپ نے ہمیں اس علاقے میں اینٹری کروائی ہے یہ پروفیشنل نہیںہے لیکن ہم دلیر لوگ ہیں لڑتے لڑتے مریں گے ‘،اور وہ لڑتے لڑتے شہید ہو گیا ۔حبیب اکرم کا کہناتھا کہ جس کشتی میں 24جوان سوار تھے ،جس میں سے کچھ شہید ہو گئے ،جب کشتی نے پوائنٹ اے سے پوائنٹ بی تک جاناتھا تو کشتی چلانے والے کو راستہ ہی نہیں بتایا گیا کہ وہاں پہنچنا کس طرح ہے ،جب کشتی چلی تو کسی کو پتہ نہیں تھا کہ کس جگہ پانی کتنا ہے ،کشتی نے رات کے اندھیرے میں ساڑھے چار بجے اپنے مقام پر پہنچنا تھا جس کی وجہ سے وہ کشتی صبح کی روشنی میں ساڑھے چھے بجے پہنچی لیکن وہ بھی مقام سے پیچھے ہی کیونکہ وہاں پانی کم تھا اور کشتی ریت میں پھنس گئی جس کو وجہ سے کشتی میں سوار جوانوں میں کچھ شہید ہو گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…