اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک رہا ہے ، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،علاقائی امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کا سلسلہ بند کرے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ میں عرب اور آسیان ممالک کے سفیروں کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ان کو بتایا گیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بامقصد بات چیت کرے بریفنگ میں سفیروں کو بلوچستان میں گرفتار بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے اعترافی بیان پیش کردیا گیا اور کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بھارت پاکستان میں مداخلت بند کرے اور دہشتگردوں کو مالی معاونت کا سلسلہ بھی ختم کردے ۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک سے متعلق میڈیا پر شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں پاکستان نے حالیہ امریکہ کی ڈی کلاسیفائیڈ دستاویزات مسترد کردی ہیں دو ہزار نو میں چیف مین مرکز میں امریکی شہریوں کا ضیاع پر دکھ ہوا تھا دو ہزار نو میں چیف مین مرکز میں حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی ٹی ٹی پی کے اعترافی بیان کی ویڈیو کھلے عام جاری کی گئی تھی دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے بلاامتیاز ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دہشتگردی سے ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اس عمل میں پانچ ہزار قانون نافذ کرنے والے افراد نے بھی جام شہادت نوش کیا سو ارب ڈالر سے زائد ملکی معیشت کو نقصان پہنچا پاکستان نے کئی فوجی آپریشن میں ٹی ٹی پی کو شدید نقصان پہنچایا ہے مسلسل فوجی آپریشن نے دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































