لندن(نیوزڈیسک) میڈیکل رپورٹس موصول ہونے کے بعد لندن کے نجی اسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کا دوبارہ چیک اپ کیا گیا۔ وزیراعظم کو مزید علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا جائے گا یا نہیں اس حوالے سے ڈاکٹرز میں مشاورت جاری ہے جبکہ وزیر اعظم کو ان کی صحت سے متعلق رپورٹس پر آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کی شب بھی وزیراعظم نواز شریف کے دل اور بلڈ کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے جن کی رپورٹس آ گئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو سوموار کو پھر اسپتال آنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنہ کے بعد اسپتال سے واپس گھر پہنچ گئے۔نجی ٹی وی نے وزیراعظم کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرز سے مزیدمشورے کے بعدوزیراعظم کو ہسپتال میں داخل کرنے کافیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم علاج کیلئے لندن پہنچے ہیں ۔