کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک ) اسپین میں وزیر انڈسٹری جوس مینوئل سوریا کے مستعفی ہوجانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے پھر استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا میں اسپین کے وزیر انڈسٹری کے استعفے کی تصدیق پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر انڈسٹری نے استعفیٰ دے دیا۔عمران خان نے کہا کہ پانامالیکس کے معاملے پر اسپین میں کوئی کمیٹی نہیں بنی اور وزیر مستعفی ہوگیا، ہمارے وزیر اعظم کو احساس کیوں نہیں ہورہا؟۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اخلاقی جواز کھونے کے بعد کوئی وزیراعظم نہیں رہ سکتا، ہمارے وزیر اعظم کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پانام لیکس کے منظر عام آنے کے بعد عمران خان کل سے لندن میں موجود ہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف سے بڑا مطا لبہ کر ڈالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں