لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پا ناما لیکس کے معاملے پر نواز حکو مت شدید دبا ئو کا شکا ر ہے جس سے نکلنے کیلئے شریف فیملی میں کلثوم نواز کو وزیر اعظم کے طور پر سامنے لا نے کی تجو یز زیر غور ہے۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد اگر نواز شریف نے اقتدار چھوڑا تو اگلا وزیر اعظم بیگم کلثوم نواز ہوگی ‘ نجی ٹی وی کے پروگرام میں با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز اس وقت بھی وزیر اعظم ہیں وہ میاں محمد نواز شریف کی سب سے قابل بھروسہ انسان اور بہترین مشیر ہیں ۔ وہ کسی بھی وقت میاں محمد نواز شریف کیلئے کسی بھی قسم کی بڑی قربانی دینے کو تیار ہوتی ہیں جس کی سب سے بڑی مثال جنرل مشرف کے مارشلا میں جب نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تو بیگم کلثوم نواز باہر نکلی اور تحریک شروع کی ۔ اس کے باوجود میں نہیں سمجھتا کے وہ وزیر اعظم بن جائینگی یا وزیر اعظم کی امیدوار ہیں تاہم شاہد کوئی باہر کا آدمی وزیر اعظم بن جائے شہباز شریف نہ ہوں ۔