اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ،موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے 18 افراد ہلاک، 27 افراد زخمی

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( نیو زڈیسک ) سعودی عرب میں جاری موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ایک ہفتے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سول ڈیفنس ایجنسی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتیں ریاض، مکہ، مدینہ، البہا، نجران اور جزان کے علاقوں میں ہوئی ہیں۔ایجنسی کا کہنا تھا کہ انھوں نے 915 افراد کو امدادی سرگرمیوں کے دوران بچایا۔سعودیہ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دو افراد یمن کے سرحد کے قریب سعودی عرب کے علاقے جزان میں ہلاک ہوئے ہیں۔الخباریہ نیوز چینل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ دو افراد پہاڑی ضلع میں سیلاب پانی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔سعودیہ کی ریڈ کریسنٹ نے علیحدہ رپورٹ کیا کہ ایک شخص جزان شہر سے 300 کلومیٹر دور البہا کے علاقے میں ہلاک ہوا۔اس کے علاوہ 3 روز تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے البہا میں 27 افراد زخمی بھی ہوئے۔یاد رہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کا نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، ریاض میں سیلابی پانی سٹرکوں پر آنے کی وجہ سے اسکول بند کردیئے گے ہیں۔ ۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…