جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے،امریکہ

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیو زڈیسک) امریکانے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پر پاناما لیکس کے الزامات پر کسی بھی اقدام کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے ۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے روز مرہ کی پریس بریفنگ کےدوران کہا کہ پاناما پیپرز میں بدعنوانی کے الزام پر نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرنا یا نہ کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری دنیا بھر میں بدعنوانی سے انتہا پسندی کے فروغ اور معاشی عدم استحکام کے خطرے پر بات کر چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا پاکستانی حکومت کو حقانی ، القاعدہ اور لشکر طیبہ سمیت تمام جنگجو گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا پاکستانی حکومت متعدد بار کہہ چکی ہے کہ وہ تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی۔انھوں نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں پیش رفت چاہتا ہے تاہم اگر طالبان سے مسلح جدوجہد کا راستہ نہ چھوڑا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…