جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

صدر مملکت کا ترکی میں ایسا خیرمقدم، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند‎

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے جمعرات کو 56رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 13ویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں مسلم دنیا کے راہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔یہ اجلاس 14سے 15اپریل کو یہاں ترکی کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔افتتاحی نشست میں او آئی سی ممالک سے کم و بیش 30 سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوئے ‘جس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان،‘مصر کے وزیر خارجہ سامعے شوکری اور اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے خطاب کیا۔نشست کے آغاز میں تیرھویں اسلامی سربراہ کانفرنس کی صدارت بارہویں اسلامی سمٹ کے صدر مصر سے ترکی کے سپرد کی گئی۔قبل ازیں سربراہ کانفرنس کے مقام استنبول کانگریس سینٹرآمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے مملکت ممنون حسین کا پرتباک خیر مقدم کیا۔صدر مملکت فیملی فوٹو ایونٹ میں بھی اوآئی سی رکن ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ صدر رجب طیب اردوان نے اپنے جامع خطاب میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں بالخصوص دہشتگردی، انتہاپسندی جیسے مسائل کو اجاگر کیا اور دنیا میں امن کے لئے اس لعنت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مل کر کوششیں کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پوری اسلامی دنیا کے فائدے کے لئے تجارت، معیشت، سائنس، ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ سربراہ اجلاس کے دوران اسلامی دنیا کے رہنما مشترکہ اقدام کے فروغ ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر او آئی سی کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے اہم فیصلے اور عملی اقدامات کرینگے جس میں او آئی سی کا پروگرام 2016۔2025ء بھی شامل ہے جو خصوصی ترجیحات کیساتھ اسٹریٹجک وڑن پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد او اآئی سی کے رکن ممالک میں امن و سلامتی کے ایشوز کو حل کرنا، انتہاپسندی و دہشتگردی کا خاتمہ ، انسانی فلاحی کام، انسانی حقوق، ترقی، غربت کا خاتمہ، وبائی امراض کا خاتمہ، خواتین اوربچوں کے حقوق اور فیملی پلاننگ سمیت اعلیٰ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافتی تبادلہ ہے، اسلامی سربراہ اجلاس کا موضوع انصاف اور امن کیلئے اتحاد و یکجہتی ہے، اجلاس میں شام، یمن، لیبیا، افغانستان، صومالیہ، مالی، جموں و کشمیر، بوسینیا ہرزیگوینا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور آذربائیجان پر آرمینیا کی جارحیت اور رکن ممالک کو درپیش تنازعات اور غیرمستحکم سکیورٹی صورتحال پر بھی غوروخوص ہو گا۔استنبول سربراہ اجلاس میں او آئی سی سے باہر دیگر ممالک میں مسلمانوں کی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان پائیدار ترقی، سائنسی تعاون کا فروغ، صحت، اعلیٰ تعلیم، ماحولیات، ثقافتی، سماجی و میڈیا کے شعبوں میں تعاون، انسانی صورتحال، غربت کا خاتمہ اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر بھی غور ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…