جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں برس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے ابھی تفتیش جاری ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں، بھارتی جاسوس سے انکوائری کے نتیجے میں کچھ اور چیزیں بھی سامنے آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ برادر ملک ہے اور تہران نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔افغانستان کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل کے لئے پاکستان 4 فریقی گروپ میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، افغان امن عمل کے لئے ماضی میں بھی مثبت کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی یہ کردار جاری رکھیں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ دسمبر میں بھارتی وزیراعظم کا دورہ پاکستان طے پایا ہے جب کہ سیکرٹری خارجہ ملاقات بھی جلد ہوگی اور اس حوالے سے دونو ں ممالک کے حکام تفصیلات طے کرنے کے لئے رابطے میں ہیں، جیسے ہی ضوابط طے پاجائیں گے مذاکرات کئے جائیں گے۔نفیس زکریا نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے علاقے ہندواڑہ میں 4 نہتے کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان کو تشویش ہے جب کہ بھارتی قیدی کرپال سنگھ کی پاکستان میں موت دل کے دورے کے باعث ہوئی، بھارتی قیدی کا آئی سی یو میں بھی علاج کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، لاش بھارت منتقل کرنے کے لئے وزارت داخلہ اور بھارتی ہائی کمیشن کوانتظامات کے لئے کہہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…