ٹوکیو(نیوزڈیسک) ایشیا کی فوریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر کو جاپانی ین کے مقابلے استحکام اور سنگا پورین ڈالر کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے 0.8 فیصد اور جنوبی کورین وون کی قدر میں ایک فیصد تک کمی آئی۔امریکی دالر کی شرح تبادلہ 109.44ین رہی جو نیویارک ٹریڈ میں 109.33ین پر تھی،سنگا پورین ڈالر کی قدر مسلسل پانچ ماہ کی گراوٹ کے ساتھ جمعرات کو ڈالر کے مقابلے 0.8 فیصد تقریبا ایک فیصد تک کم ہوئی جس کی وجہ سنگا پور کے مرکزی بینک کی طرف سے مالیاتی پالیسی میں نرمی لانا تھا۔یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی ٹوکیو ٹریڈ میں شرح تبادلہ 1.1268ڈالر رہی،انڈونیشین روپیہ کی قدر میں0.43 فیصد اور تائیوانی ڈالر،تھائی باہت اور فلپائنی پیسو ںکی قدر بھی گہنا ئی رہی-
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں