اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے چار ایسے جرم کئے ہیں جن کی بنا ان کا بچنا مشکل ہے ۔
لندن روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری ، بد عنوانی اور فراڈ کیا ہے ، اسے اتنی آسانی سے جانے نہیں دیں گے ۔بقول عمران خان اگر برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون یہ چار جرم کرتے تو انہیں جیل جانا پڑتا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راﺅنڈ مارچ کا حتمی اعلان 24اپریل کو کریں گے ، اگر انکوائری کمیشن ہمارے لئے تسلی بخش ہوا تو پی ٹی آئی احتجاج نہیں کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کیلئے لندن کا دورہ پہلے سے طے تھا ۔جس کے بعد بین الاقوامی آڈٹ فنڈ سے ملاقات کروں گا۔
رائیونڈ مارچ نہیں کریں گے، عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں