اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب، حیرت انگیز موبائل فون متعارف

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)معروف کمپنی ایچ ٹی سی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ایچ ٹی سی 10 متعارف کرا دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ سام سنگ کے گلیکسی ایس 7، ایل جی کے جی فائیو اور آئی فون وغیرہ کے مقابلے میں کامیاب ہوسکے گا۔تائیوانی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ نیا اسمارٹ فون نئے میٹل ڈیزائن، بہتر کیمرے اور زیادہ اچھی کارکردگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔کمپنی کے بقول اس میں آپٹیکلی اسٹیبلائز، لارجر اپرچر f/1.8 لیسنز فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں میں موجود ہیں جبکہ بڑے سنسر، 12 میگاپکسلز، لیزر آٹو فوکس (بیک کیمرے کے لیے)، وائیڈ اینگل لینس، اسکرین فلیش اور پانچ میگاپکسلز فرنٹ کیمرے کے لیے ہیں۔ایچ ٹی سی 10 کا کیمرہ 0.6 سیکنڈ میں کسی تصویر کو لے سکتا ہے۔اسی طرح یہ دنیا کا پہلا 24 بٹ ہائی ریزولوشن آڈیو ریکارڈنگ والا فون ہے جبکہ دیگر فونز کے مقابلے میں 256 گنا زیادہ تفصیلی ریکارڈنگ کرسکتا ہے۔5.2 انچ سپر ایل سی ڈی جو کواڈ ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر، سنیپ ڈراگون 820 پروسیسر، 4 جی بی ریم، اینڈرائیڈ 6.0.1 مارش میلو، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج جیسے فیچرز بھی اس کا حصہ ہیں جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی بدولت اسٹوریج میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کی قیمت 699 ڈالرز ہوگی اور اسے مئی کے شروع میں دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…