سر کو کاٹے بغیر دماغ کی سرجری کیلیے نئی تکنیک متعارف

1  جنوری‬‮  2015

کراچی: کینسر کے عالمی دن کے موقع پرنیورواسپائنل انسٹیٹیوٹ میں دماغ کی سرجری کیلیے نئی تکنیک متعارف کرادی۔ نئی تکنیک سے متاثرہ مریض کے سر(اسکل) کوکاٹے بغیراینڈواسکوپک نوزل سرجری کی جاسکتی ہے، پاکستان میں کینسرکاعلاج موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ کینسرکے مرض کی فوری تشخیص کی جائے، کینسر کے مرض کی تشخیص پیٹ سٹی اسکین مشین کی فوری کی جاسکتی ہے، یہ بات جناح اسپتال کے سابق نیورو سرجری کے سربراہ پروفیسر ستار ہاشم نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر نیورو اسپائنل انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں سے خطاب اور اینڈواسکوپک نوزل سرجری تکنیک کو متعارف کراتے ہوئے ڈاکٹروں کو بتائی۔ انھوں نے کہاکہ دنیا بھر میں دماغ کی سرجری کیلیے اینڈو اسکوپک نوزل سرجری کامیابی سے کی جارہی ہے تاہم صوبے کے کسی بھی سرکاری اسپتالوں میں دماغی علاج کیلیے اینڈو اسکوپک سرجری متعارف نہیں کرائی جاسکی،اس تکنیک کی مدد میں سے متاثرہ مریض کے (اسکل) سرکوکاٹے بغیر ناک کے ذریعے سے دماغ یک پہنچا جاسکتا ہے، اس تکنیک میں مریض کا چہرہ یا سرکوکاٹا نہیں جاتا ہے اور نہ ہی چہرے پر ٹانکے لگائے جاتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس تکنیک سے ناک کے ذریعے سر اور دماغ کی جملہ بیماریوں کا محفوظ طریقے سے علاج کیاجاسکتا ہے ، پروفیسر ستار ہاشم کاکہنا تھا کہ دماغی کینسر،گامانائف سے محفوظ ریڈی ایشن، اسٹریوتکنیک سے دماغی کینسرکا محفوظ علاج ممکن ہوگیا ہے ان کا کہناتھاکہ دماغی کینسر(ٹیومر) اورجسم کے کسی بھی حصے میں کینسر کی تشخیص پیٹ سی ٹی اسکین مشین سے با آسانی کی جاتی ہیں کینسرکے مرض کی فوری تشخیص سے فوری علاج ممکن ہوگیا ہے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…