کرا چی(نیوزڈیسک) اور کیا چاہئے ؟ چین کی 14کمپنیوں نے پاکستان کو بہت بڑی پیشکش کردی،سندھ میں ہو ا سے بجلی بنا نے کا پرا جیکٹ لگا نے اور ونڈ پا ور کے لئے در کا ر مشینری بھی مقامی طو ر پر تیا ر کر نے کے لئے مینو فیکچرنگ فیکٹری لگا نے میں گہری دلچسپی اور آما دگی کا اظہا ر،مختلف شعبو ں میں مینو فیکچر نگ اور پرا ڈکشن کر نے والی چین کی 14بڑ ی کمپنیو ں کے ایک 14رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے آج سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر فنا نس اینڈ ٹریڈ سینٹر کراچی میں چا نگ گو ئی (CHANGYI)سٹی گو ر نمنٹ کے وا ئس میئر تا ؤ جن ژیا ن (TAO JIANXING) کی قیادت میں سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ کیا ۔اس مو قع پر ڈائریکٹر پرا جیکٹس ایس بی آئی عبدالعظیم عقیلی اور دیگر افسرا ن کے ساتھ اجلا س میں سندھ میں ہو ا سے بجلی بنا نے کا پرا جیکٹ لگا نے اور ونڈ پا ور کے لئے در کا ر مشینری بھی مقامی طو ر پر تیا ر کر نے کے لئے مینو فیکچرنگ فیکٹری لگا نے میں گہری دلچسپی اور آما دگی کا اظہا ر کیا ۔اس منصوبے سے نہ صر ف بجلی میسر آسکے گی بلکہ جدید ٹیکنا لو جی اور رو زگا ر کے موا قع بھی میسر آئیں گے ۔اس مو قع پر شینڈو نگ سو ئس الیکٹر ک کمپنی (SHANGDONG SWISS ELECTRIC COMPANY) کے چیئر مین ژی ژ ہینگ (QIZHI ZHANG) نے بتا یا کہ ان کی کمپنی چین ،جر منی اور سو ئزر لینڈ کی پا ر ٹنر شپ ہے اور تکنیکی اعتبا ر سے دنیا کی سر فہرست کمپنیو ں میں شما ر ہو تی ہے اور ہم سندھ میں ونڈ پا ور پرا جیکٹ اور ونڈ انر جی مشینری مینو فیکچرنگ فیکٹری لگا نے کے خوا ہا ں ہیں ۔وفد میں شا مل ٹیکسٹا ئل ،پو لٹری ،ہا ؤ سنگ ،نکا سی و فرا ہمی آب اور دیگر شعبو ں کی کمپنیو ں کی جا نب سے بھی سندھ میں سر ما یہ کا ر ی کے لئے دلچسپی کا اظہا ر کیا گیا۔عبدالعظیم عقیلی نے وفد کی سر ما یہ کا ر ی میں دلچسپی کو سر اہتے ہو ئے بتا یا کہ سندھ حکومت نے صو بے میں سر ما یہ کا ر ی کے فرو غ کے لئے خیر پو ر ،بن قا سم اور کو ر نگی میں اسپیشل اکنا مک زو نز بنا ئے ہیں جہا ں سر ما یہ کا رو ں کو ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کی جا ر ہی ہیں ۔انہو ں نے وفد کی جا نب سے سندھ میں سر ما یہ کا ر ی کی خوا ہش کو سرا ہتے ہو ئے اس سلسلے میں تما م ضروری امو ر جلد از جلد مکمل کر نے کی بھی یقین دہا نی کرا ئی ۔