اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ، حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوںکو گردنوں سے دبوچ لیا ،کالعدم تنظیم کے کارندے وفاقی دارالحکومت میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہےتھے ، ملزمان خانیوال اور لاہوردہشت گردی کی کارروائیوںمیں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترنول میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں دہشت گرد ترنول میں حلیہ تبدیل کر کے رہائش پذیر تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں خانیوال کا رہائشی قاری رضوان اور خیبر پختونخوا کا رہائشی اسلام الدین شامل ہے۔ ترنول میں ملزم قاری رضوان مکینک جبکہ اسلام الدین ڈرائیور کے بھیس میں رہ رہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتارافرادوفاقی دارالحکومت میں تخریب کاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ دونوں دہشت گرد صوبہ خبیر پختواخوا کے علاوہ خانیوال اور لاھور میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے رہے جبکہ خیبر پختواخوا میں ایف سی اور پولیس پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔