جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی بڑے سیاستدان لندن روانہ ہونے لگے

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) پاناما لیکس ہنگامہ کے بعد برطانیہ سیاسی سرگرمیوں کا نیا مرکز بن گیا ، تین بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان معاملات طے کرنے کیلئے آئندہ ایک دو روز میں لندن میں موجود ہوں گے ، وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کا امکان ہے ، عمران خان اور چودھری نثار بھی آئندہ دنوں برطانیہ پہنچیں گے۔ لندن سیاسی سرگرمیوں کا نیا مرکز بننے جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سیاسی جوڑ توڑ کی حکمت عملی کیلئے ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان آئندہ دنوں میں لندن میں موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف آج طبی معائنے کے لئے لندن پہنچیں گے جبکہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کا قومی امکان موجود ہے۔ مشترکہ دوستوں کی جانب سے دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کیلئے کوششیں جاری ہیں جس کے لئے بیک ڈور رابطے کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے بعد کپتان بھی لندن پہنچ جائیں گے نہ صرف عمران خان اور وزیر داخلہ چودھری نثار بھی آئندہ دنوں برطانیہ میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان جمعرات 14 اپریل کو لندن پہنچیں گے جہاں وہ پاناما لیکس پر اہم ملاقاتیں کرینگے۔ اس دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی 16 اپریل کو لندن جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…