کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے ہفتے تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس پانچ سوسترہ پوائنٹس اضافے سے تینتیس ہزار نو سو سڑسٹھ پر بند ہواکاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس چھ ماہ کی بلندترین سطح چونتیس ہزارکےلیول کوبھی عبورکرنے میں کامیاب ہوا۔اختتام تک چونتیس ہزار کا یہ نفسیاتی لیول برقرار نہ رہ سکا، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سرمایہ کاروں نے سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں شیئرز کی خریداری کی۔جبکہ مانیٹری پالیسی برقرار رہنے، سیونگ اسسکیم کی شرح منافع کم ہونے کے اثرات نے مارکیٹ کے ٹریڈنگ والیوم بڑھانے میں اہم کردار کیا. ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری رہ سکتا ہے۔