نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان امریکا کے دوست اور شراکت دار ہیں اور اس کی نظر میں پاک۔ہند میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ہندوستان کے 3روزہ دورے کے دوران کونسل آف فارن ریلیشنز میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایشٹن کارٹر نے کہا، ‘امریکا کے پاس تمام مسائل کے حوالے سے ہندوستان کے لیے ‘ایک مکمل عالمی ایجنڈا’موجود ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دہشت گردی اور افغانستان کے مسائل سے متعلق ہیں.انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ‘امریکی پالیسی کے نقطہ نظر سے پہلی اہم چیز یہ ہے کہ یہ دونوں (پاکستان اور ہندوستان) قابل احترام شراکت دار اور دوست ہیں. دونوں کے حالات نہایت مختلف ہیں، وہ دن گئے جب ہم ہندوستان کو پاکستانی سکے کے دوسرے رخ یا پاکستان کو ہندوستانی سکے کے دوسرے رخ کے طور پر دیکھا کرتے تھے. میں جانتا ہوں کہ ابھی بھی ہندوستان اور پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو یہ سوچ رکھتے ہیں لیکن امریکا کافی عرصہ قبل اس سوچ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے’.ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘پاکستان ہمارا ایک اہم سیکیورٹی پارٹنر ہے، ہمارے بہت سے مسائل ہیں جن میں سے ایک انسداد دہشت گردی ہے اور ہم اس حوالے سے پاکستانیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں.’دوسری جانب واشنگٹن میں ایک امریکی ملٹری نیوزپیپر ‘اسٹارز اینڈ اسٹرائپس’ نے رپورٹ کیا ہے کہ سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر ہندوستان اور فلپائن کا دورہ کریں گے جہاں خطے میں نئے امریکی بیس اور دونوں ملکوں میں دفاعی سرمایہ کاری کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی.رپورٹ کے مطابق ایشٹن کارٹر ہندوستان میں ایئرکرافٹ کیریئرز اور جیٹ انجن ٹیکنالوجیز کے حوالے سے نئی عسکری سرمایہ کاری کا بھی اعلان کرسکتے ہیں.رپورٹ کے مطابق ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ وہ ایئرکراف کیریئر اور جیٹ فائٹر انجن جیسے بڑے عسکری منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع سے بھی بات چیت کریں گے.ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت صلاحیت ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم کسی بھی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔
پاکستان،بھا رت قابلِ احترام شراکت دارہیں:امریکا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خوشی کا پہلا میوزیم
-
اب نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر جرمانہ عائد ہو گا
-
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی
-
محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
لوگوں کی وہ عام ترین غذائی عادت جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار ...
-
جوئے کی حوصلہ افزائی کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
-
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ ...
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ...
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خوشی کا پہلا میوزیم
-
اب نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر جرمانہ عائد ہو گا
-
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی
-
محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
لوگوں کی وہ عام ترین غذائی عادت جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار بناتی ہے
-
جوئے کی حوصلہ افزائی کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
-
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
چینی سائنسدانوں کا دنگ کر دینے والا کارنامہ
-
پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق