لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بغیر سکیورٹی اور پروٹو کول کے ہفتہ کے روز جامعہ اشرفیہ گئے جہاں انہوں نے مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ فضل الرحیم سے مولانا محمد عبیداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ قاری احمد عبید، قاری ارشد عبید، امجد عبید اور حافظ اسعد عبید سمیت دیگر علماء سے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا محمد عبیداللہ مرحوم کی وفات سے ملک ایک نامور اور جید عالم دین سے محروم ہو گیا جبکہ اُن کا علمی فیضان قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا عبیداللہ جیسی عظیم ہستیاں اور بلند پایہ عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی۔