لاہور ( این این آئی) پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔جسٹس پارٹی کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 55فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ قانون کے مطابق 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی ہوئی مگر حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جو سرا سر غیر آئینی ہے اس لئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔