لاہور (نیوزڈیسک)میٹرو ٹرین ہے یا تاج محل؟ انوکھا ناقابل یقین انکشاف،میٹرو ٹرین بننے پر تو اخراجات کی بات ہی کچھ اور ہے مگراورنج لائن میٹرو ٹرین کےلئے ایکوائر کی گئی اراضی پر تعمیرات کی مسماری اور ملبہ اٹھانے پر بھی 32کروڑ سے زائد کے اخراجات آئیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے میٹرو ٹرین منصوبے کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کی مسماری اور ملبہ اٹھانے کےلئے مجموعی طورپر 32کروڑ40لاکھ روپے کا تخمینہ لگاکر مختلف ٹھیکیداروں کو کام الاٹ کر دیا ہے ۔ سب سے زیادہ تخمینہ رنگ روڈ سے چوبرجی تک پیکج ون کے لئے 13کروڑ سے زائد کا لگایا گیا ہے ۔ چوبرجی سے ٹھوکر نیاز بیگ تک پیکج ٹو کے لئے 11کروڑ سے زائد جبکہ پیکج تھری کے لئے 40لاکھ اور پیکج فور کے لئے 8کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔