ال سلواڈور(نیوز ڈیسک)لاطینی امریکہ کے ملک ال سلواڈور میں اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق حکام نے پاناما کی قانونی کمپنی موساک فونسیکا کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔حکام نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ موساک فونسیکا کے دفتر سے دستاویزات اور کمپیوٹر کا ساز و سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل کے دفتر کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل موساک فونسیکا کا سائن ہٹا دیا گیا تھا اور کمپنی کے ایک ملازم کے حوالے سے بتایا کہ وہ کسی دوسری جگہ منتقل ہورہے تھے۔
خیال رہے کہ پاناما کی قانونی کمپنی موساک فونسیکا کی افشا ہونے والی ہزاروں دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ اِن انکشافات سے دنیا بھر کی توجہ وسطی امریکی ریاست کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔
یہ چھاپہ ال سلواڈور کے اٹارنی جنرل ڈگلس میلنڈیز کی نگرانی میں مارا گیا تھا۔اٹارنی جنرل کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ موساک فونسیکا کی ال سلواڈور میں قائم شاخ کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے صارفین تک سہولیات مہیا کرنے کی صلاحیت تھی۔
مقامی نیوز ویب سائٹ ال فارو کے مطابق ال سلواڈور کے باشندوں کے موساک فونسیکا کے ذریعے حکومتی انتظامیہ کو بتائیے بغیر ملک میں جائیداد خریدی تھیں۔پاناما کی کمپنی نے کسی بھی قسم کے غیرقانونی کام کرنے کی تردید کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ معلومات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔
پاناما کی قانونی کمپنی موساک فونسیکا کے دفتر پر چھاپہ ماراگیا جا نئے کیا کچھ ضبط کر لیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں