کراچی (این این آئی) پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے بندرگاہ پر دالوں کے300 کنٹینرز روک لئے ہیں۔ محکمے کے افسران کنٹینرز میں موجود دالوں کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں جو وقت طلب کام ہے۔ کنٹینرز کلیئر نہ ہونے سے مارکیٹ میں سپلائی شارٹ ہوتی جا رہی ہے جس سے دالوں کی خوردہ قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں رواں سال فصل اچھی نہ ہونے کے سبب دالوں کی قیمتں پہلے ہی بڑھ رہی تھی۔ اس پر کنٹینرز روک کر قیمتوں کو مذید بڑھانے کی کوشش ہے جن ممالک سے دالوں کو درآمد کیا گیا ہے۔ ان ممالک سے منگوائی گئی دالوں کی سرٹیفیکیشن کرائی گئی ہے جو پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کو قابل قبول نہیں ہے۔