جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

یہ مزیدارپھل کھائیں اور بے شمار بیماریوں سےنجات پائیں

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)قدرت نے انسان کو بے شمار پھلوں کی نعمتوں سے نوازا ہے جن میں سے انگور ایک ایسا پھل ہے جسے اس کے منفرد ذائقے کی بدولت بے انتہا پسند کیا جاتا ہے اور یہ نہ صرف خوش ذائقہ پھل ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

انگور میں بہت سے مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں وٹامنز اے، سی ،کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم شامل ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں جب کہ اس کے استعمال نہ صرف دمے کے مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے  بلکہ اس میں شامل وٹامنز ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ انگوروں میں ایک خاص قسم کا انٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو کہ بڑی آنت اور غدودوں کے کینسر ، دل کی بیماریوں ، اعصابی بیماریوں ، الزائمر اور وائرل و فنگل انفیکشن کے خلاف بہت مفید ہوتا ہے۔ انگور میں شامل دیگر اہم اجزا جیسے آئرن ، کاپر اور مینگنیز جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جب کہ اس کا رس ہاضمے کے لیے بھی مفید ہے۔انگور میں کچھ خاص قسم کی خصوصیات بھی شامل ہیں جو سرطان جیسے موذی مرض کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور سرطان پیدا کرنے والے سیلز کی افزائش کو بھی روکتے ہیں جب کہ اسی حوالے سے کی گئی ایک تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انگور کے رس کا استعمال نہ صرف چھاتی کے سرطان کو روکتا ہے بلکہ دیگر اقسام کے سرطانوں سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…