بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ایک زرا سا کام کریں اور آنکھیں خوبصورت بنائیں

datetime 7  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خوبصورت آنکھیں حسن کو چار چاند لگانے کا کام کرتی ہیں لیکن اگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوں تو سج دھج کے باوجود حسن میں کچھ کمی سی محسوس ہوتی ہے۔بیشتر خواتین و حضرات آنکھوں کے حلقوں کو چھپانے کیلئے میک اپ کا سہارا لیتے ہیںتاہم میک اپ کے زریعے حلقوں کو چھپانا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیونکر رونما ہوتے ہیں ؟اکثر اس کی وجوہات میں نیند کی کمی اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ غیر صحت بخش غذا کا استعمال ، تناﺅ،ہارمون میں عدم توازن، پانی کی کمی اور سورج میں بہت زیادہ وقت گزارنا شامل ہیںمگر ان سے نجات کا عملی اور انتہائی آسان طریقہ کیا ہے؟
ماہرین کی رائے کے مطابق مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
پہلی تجویز
پانی کا زیادہ استعمال:
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔ یہ چیز نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ یہ آپ کی جلد کی بہتر صحت اور ڈی ہائیڈریشن کو دور کرنے کا بھی سپرفارمولا ہے۔ خالص پانی قدرت کا جھریاں دور کرنے والا ٹونک ہے۔
دوسری تجویز
ٹماٹر:
ٹماٹر کی دو قاشیں لیں اور اپنی آنکھوں کے اوپر پندرہ سے پچیس منٹ تک لگائے رکھیں، مگر اس پر عمل ٹھنڈے چمچ کا طریقہ اپنانے کے بعد کریں، اور دونوں کے درمیان کم از کم دو گھنٹے کے وقفے کا خیال بھی رکھیں۔
تیسری تجویز
بادام کا تیل:
بادام کا تیل آنکھوں کے ارگرد کے حصے پر زبردست کام کرتا ہے اور یہ سیاہ حلقوں میں کمی لانے کے مستند ترین گھریلو نسخوں میں سے ایک ہے۔ ایک چائے کے چمچ بادام کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو ملائیں، اس مکسچر کو سونے سے قبل اپنی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک حلقے غائب نہ ہوجائیں۔
چوتھی تجویز
لیموں کا عرق:
لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آنکھوں کے گرد سیاہ حصے کو جگمگانے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ روئی کو لیموں کے تازہ عرق میں ڈبوئیں اور سیاہ حلقوں پر لگادیں، اسے بارہ منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس ٹوٹکے کو ایک ہفتے تک روزانہ ایک بار استعمال کریں۔
پانچویں تجویز
مناسب نیند:
آپ کو اپنے نیند کے دورانیے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر آپ کم وقت تک سوتے ہیں تو ہر طرح کے نسخے جیسے ٹماٹر اور ٹھنڈے چمچ وغیرہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے، تو روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے سونا معمول بنالیں۔ جب آپ نیند مناسب ہوجائے تو آپ اس کے بہترین نتائج دیکھیں گے۔
چھٹی تجویز
اچھی غذا:
اپنی غذا کو آئرن، وٹامن اے، سی، ای اور کے سے بھرپور بنائیں، مناسب نگہداشت اور اچھی غذا آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی واپس لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…