لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی اچانک پاکستان آمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ پانامہ لیکس میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں، خاندان کے دیگر افراد اور دیگر کئی پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے اب وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی اچانک پاکستان آمد ہوئی ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حسین نواز اپنے ہمراہ کئی اہم دستاویزات لائے ہیں۔ حسین نواز ان دستاویزات کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔