ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

کولیسٹرول لیول کم کرنے کا آسان نسخہ

datetime 6  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روزانہ اخروٹ کھانے کی عادت بڑھاپے سے منسلک عام طبی مسائل جیسے ہائی بلڈ کولیسٹرول لیول سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہ بات اسپین اور امریکا کے طبی ماہرین کی ایک مشترکہ طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔بارسلونا کے ہاسپٹل کلینک اور امریکا کی لوما لنڈا یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے کی عادت سے جسم میں خراب سمجھے جانے والے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔اس تحقیق کے دوران 707 صحت مند افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا جس میں سے ایک کو روزانہ اخروٹ دیئے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو اس میوے سے دور رکھا گیا۔ایک سال بعد معلوم ہوا کہ اخروٹ میں شامل صحت بخش چربی اور دیگر اجزا ء موٹاپے کو دور رکھنے کے ساتھ بلڈ کولیسٹرول لیول کی سطح کم کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔محققین کو توقع ہے کہ وہ جلد اخروٹ کے دیگر عمر کے افراد میں بیماریوں کے حوالے سے بھی فائدے کی تصدیق کرسکیں گے۔اس حوالے سے مزید تحقیق پر مبنی رپورٹ کو جلد ایک کانفرنس کے دوران پیش کیا جائے گا۔اس سے پہلے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اخروٹ خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اخروٹ کو کھانے سے کولیسٹرول ، گلیسرول، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور اے پی او بی کی سطح میں کمی آتی ہے۔تحقیق کے مطابق اخروٹ کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افرادمیں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرے میں کمی لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…