لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو اوراپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے ، الزامات لگانے والے ثابت کریں یا معافی مانگیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نے الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاتاخیر خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے ۔ا لزامات لگانے والے اب عدالت کمیشن میں انہیں ثابت کریں یا معافی مانگیں ۔