اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ جس بھی ملک میں ہم کام کرتے ہیں ہم پر لازم ہوتا ہے کہ اس ملک کے قانون کی پاسداری کی جائے کیونکہ قانون کی پابندی نہ کرنے پر نقصان ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک برطانیہ یا سعودی عرب کی حکومت سے مالی فائد ہ نہیں اٹھا یا ،کسی بھی ایسے شخص سے کاروباری تعلق نہیں ہے جس شخص کا پاکستان میں مفاد ہے ۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز نیسکول اور نیلسن کمپنی کی ٹرسٹی ہیں جس کا مقصد ہے کہ اگر میں نہیں رہا تو میرے بچوں کو جائیداد تقسیم کردیں ۔