جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی آفریدی پر شدید تنقید، مصباح الحق کپتان ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، عمران خان

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ، بھارت میچ سے قبل میرے دیے گئے مشوروں پر آفریدی نے کوئی عمل نہیں کیا بلکہ سب الٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے جی ایٹ کے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکت کی جس میں پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ ،یاسر حمید، عمرامین اورعماد وسیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاک، بھارت میچ سے قبل میں نے کپتان آفریدی کوجو بھی مشورے دیے انہوں نے اس کے بالکل الٹ عمل کیا۔ میں نے آفریدی کو کہا تھا کہ انہوں نے جارحانہ کھیلنا ہے اور سپنرز کو کھلانا ہے لیکن انہوں نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا۔عمران خان نے عماد وسیم سے پوچھا کہ انہیں بھارت کیخلاف میچ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ جس پر عماد وسیم نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی سمجھ میں بھی یہ بات نہیں آئی۔عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی کپتانی مایوس کن رہی ہے ، اگر مصباح الحق ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کے کپتان ہوتے تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…