برسلز (نیوزڈیسک) یورپی یونین کل(بدھ کو) سیاسی پناہ کے قوانین میں ترامیم کا منصوبہ پیش کرنے والی ہے۔ مجوزہ قوانین مہاجرین کے بحران کے مسئلے پر پہلے سے منقسم یورپی ممالک کے مابین پائی جانے والی خلیج کو بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والا معاہدہ نہ صرف انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہے بلکہ یورپی یونین کے تمام ممالک بھی اس سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔ تاہم اب یورپی یونین میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے قوانین میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ڈبلن قوانین کے نام سے جانے جانے والے موجودہ یورپی قوانین کے مطابق تارکین وطن صرف اسی ملک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جس ملک کے ذریعے وہ یورپی یونین کی حدود میں داخل ہوئے۔ اس قانون کی وجہ سے یونین کی بیرونی سرحدوں پر واقع یونان اور اٹلی جیسے ممالک کو پناہ گزینوں کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔یورپی کمیشن نے اعلان کیا کہ سیاسی پناہ کا ایک نیا اور متفقہ یورپی قانون بنانے کے لیے تمام ممکنہ امکانات پر غور کیا جائے گا۔
سیاسی پناہ کے یورپی قوانین میں ترامیم کا منصوبہ کل پیش کیاجائیگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی



















































