اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

بال اگانے اور پسینے کے مسام رکھنے والی حیرت انگیز جلد تیار

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

ٹوکیو(نیوزڈیسک) انسانی مصنوعی جلد کی تیاری کوئی نئی بات نہیں بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ عمل جاری ہے لیکن اب سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک انسانی خلیوں سے ایسی جلد تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس پر نہ صرف بال اگیں گے بلکہ اس میں پسینہ نکالنے والے مسام بھی موجود ہوں گے اور اس سے جلے ہوئی جلد کو دوبارہ اگانے میں مدد مل سکے گی۔جاپان کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انہوں نے چوہے کے اسٹیم سیل کی مدد سے اس کی جلد تیار کر لی ہے جس پر نہ صرف بال اگے بلکہ اس پر پسینے کے مسام بھی موجود ہیں۔ سائنس دانوں نے اس جلد کی تیاری کے لیے چوہے کے مسوڑوں سے اسٹیم سیل حاصل کیے جس کی مدد سے انہوں نے جلد کی کئی تہیں بنائیں اور ان پر بالوں اور پسینے کے مسام تخلیق کیے جس کے بعد اس جلد کو چوہے پرچسپاں کردیا جب کہ کچھ ہی عرصے بعد اس پر بال بھی اگنے لگے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانی جلد کی کامیابی سے تیاری میں انہیں 5 سے 10 سال لگ سکتے ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ اس سسٹم سے تیار کردہ جلد قدرتی جلد کی طرح کام کرے گی اور جلے ہوئے مریضوں کی جلد کو ٹرانسپلانٹ کیا جا سکے گا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے تیار کردہ جلد موجودہ مصنوعی جلد سے کہیں زیادہ بہتر اور اعلیٰ خوبیوں کی مالک ہو گی جب کہ اس کی ٹیکنیک بھی بہتر ہے جو کئی بائیولوجیکل جزیات اور فنکشن کے بغیر بھی کام کرتی ہے۔ اس ٹیکنیک کی بدولت قدرتی جلد کے نمونے بھی بنائے جا سکتے ہیں جسے کاسمیٹکیس کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ٹیسٹ کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ اس تحقیق کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ انسانی اعضا کا قدرتی حالت میں بنانے کا خواب تعبیر ہوتا نظرآرہا ہے کیوں کہ موجودہ جلد میں جلد کے اہم جزیات جیسے ہیئر فولیسلز اور پسینے کے مسام ایگزورسن گلینڈ نہیں بن پاتے جس کی وجہ سے جلد اپنا اہم کردار ادار کرپاتی ہے لیکن نئی ٹیکنیک کی بدولت  تیار کردہ جلد عام جلد کی طرح کام کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…