بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ماہرین کا زندگی سے متعلق عجیب و غریب دعویٰ، انقلاب برپا

datetime 20  اپریل‬‮  2016 |

کیوبیک (نیوزڈیسک) طویل زندگی ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے جس کے لیے بہت سے لوگ مخصوص غذائیں استعمال کرتے ہیں اور مختلف ایکسرسائز کے ذریعے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے ایسے 6 اہم قدرتی اجزا دریافت کیے ہیں جو انسانی عمر کو طویل کرسکتے ہیں۔ کینیڈا کی ایک ادویاتی کمپنی اور کونکورڈیا یونیورسٹی نے مختلف پودوں سے حاصل ہونے والے اجزا کی 10 ہزار مرتبہ آزمائش کی اور نوٹ کیا کہ ان میں سے بعض اجزا نے خمیر (ییسٹ) کی زندگی کو بڑھایا ہے۔ ماہرین نے خمیر پر تحقیق کے بعد اعلان کیا ہے کہ مالیکیولز کے 6 نئے گروپس انسانی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایک اہم عنصر بید مجنون ( ولو) درخت کے تنے سے ایک اہم جزو نے خمیر کی زندگی کو 369 فیصد تک بڑھایا ہے، اگر خمیر کی بجائے یہ پیچیدہ جانوروں پر آزمایا جائے اور اس کے وہی نتائج مرتب ہوسکیں تو یہ ایک اہم کامیابی ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر اہم پودوں سے بھی ایسے اجزا نکلے ہیں جو عمررسیدگی کے عمل کو کم کرتے ہیں جن میں جنگو بلوبا، ایپیئم، اور دیگر جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تجربہ گاہ میں خمیر کو کئی اہم ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور جو لوگ طویل زندگی پر تحقیق کررہے ہیں وہ خمیر پر دوائیں آزماتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…