جدہ (نیوزڈیسک)بھا رت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب نے ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا ہے۔انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کے ذریعے اس بابت معلومات فراہم کی تھی۔انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔مودی کو یہ اعزاز ان کے دو روزہ سعودی عرب کے دورے کے آخری دن دیا گیا۔مودی کے اس دورے میں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے اور سٹریٹجک تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔وزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: ’عالی جاہ شاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ عظیم ملاقات رہی۔ ہم لوگ بھارت اور سعودی کے
درمیان مضبوط تعلقات کے لیے پابند ہیں۔مزید لکھا: ’شکریہ سعودی عرب۔ بہت سے پروگرام میں شرکت کی جو ہمارے ملکوں کے درمیان معاشی اور لوگوں کے درمیان رابطے کو مضبوطی فراہم کرے گا۔‘مودی تین ممالک کے اپنی حالیہ دورے کے آخری مرحلے میں سعودی عرب پہنچے تھے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہاتھوں مودی کو یہ اعزاز لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انھیں یہ ایوارڈ دہلی کے لیے روانگی سے قبل شاہی دربار میں عطا کیا گیا۔اس سے قبل دن میں مودی نے شاہ سلیمان کو بھارت آنے کی دعوت دی جنھیں انھوں نے قبول کیا۔
سعودی عرب کے مودی کیلئے اقدام نے پاکستانیوں کو تشویش میں ڈال دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ



















































