جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

جرمن انٹیلی جنس اداروں کی نیتن یاھو کے دفتر کی جاسوسی کا انکشاف

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) جرمن اخبارات میںیہ دعویٰ کیا گیاہے کہ جرمنی کے خفیہ ادارے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سمیت کئی دوسرے ممالک کے سربراہان مملکت کی جاسوسی کرتے رہے ہیں۔اسرائیل کے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار”ہارٹز“ نے جرمن اخبار”دیر اسپیگل“ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی کاخفیہ ادارہ ”بی این ڈی“ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔ بی این ڈی نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفترکی جاسوسی کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے ملکوں کے سربراہان، ان کے دفاتر اور عالمی تنظیموں کے مراکز کی بھی جاسوسی کی ہے۔جرمن اخبار کا دعویٰ ہے کہ خفیہ ادارے”بی این ڈی“ نے نہ صرف اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جاسوسی کی بلکہ کئی دوست ملکوں کے اہم اداروں کی بھی سراغ رسانی کی کوشش کی ہے۔ بی این ڈی
نے ویانا اور برسلز کی وزرات داخلہ، لندن وزارت دفاع، اقوام متحدہ کے اداروں، عالمی مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)، اوپیک، امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا اور امریکی محکمہ دفاع کی بھی جاسوسی کی جاتی رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس پوری دنیا میں اس خبر نے تہلکہ مچا دیا تھا کہ امریکا کی خفیہ ایجنسی”ایف بی آئی“ جرمنی سمیت کئی دوست ممالک کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی خفیہ ادارہ عالمی ادارہ صحت سمیت کئی بین الاقوامی اداروں کی جاسوسی میں ملوث رہا ہے۔ جاسوسی کا مقصد مختلف ملکوں کے ہاں اسلحے کے حصول کے لیے ہونے والی کوششیں اور دیگر اہداف کی نشاندہی اور معلومات کاحصول بتایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…