لندن(نیوزڈیسک)سوئس بینک میں پاکستانیوں کا پیسہ کتنا؟ حیرت انگیز انکشافات،سنہ 2007 سات میں ایچ ایس بی سی سے چوری کیے جانے والے دستاویزات میں ایک لاکھ سے بھی زائد اکاو¿نٹ ہولڈرز کے نام ہیں،صحافیوں کی ایک عالمی ٹیم کی تحقیق کے مطابق ایچ ایس بی سی کے سوئٹزرلینڈ میں واقع پرائیوٹ بینک کے لیک ہونے والے اکاونٹس میں پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاو¿نٹ رکھنے والے ممالک میں 48ویں نمبر پر آیا ہے۔انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس کی رپورٹ ’سوئس لیکس‘ میں پاکستان سے تقریباً پچاسی کروڑ دس لاکھ ڈالر ایچ ایس بی سی کی سوئس بینک میں رکھے گئے تھے۔ یہ اعداد و شمار سنہ 1988 سے لے کر 2006 تک کا جائزہ کر رہے ہیں۔سوئس لیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے منسلک اکاو¿نٹس میں سب سے زیادہ رقم تیرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی ہے جس کے کھاتہ دار کی شناخت ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سنہ 1970 اور 2006 کے درمیان پاکستان سے منسلک بینک اکاو¿نٹس رکھنے والے 648 کھاتہ داروں نے ایچ ایس بی سی سوئس بینک میں 314 اکاو¿نٹس کھلوائے۔ ان میں سے 34 فیصد کھاتہ دار پاکستانی قومیت رکھتے ہیں۔بی بی سی کو حاصل شدہ معلومات کے مطابق ایچ ایس بی سی کے سوئٹزرلینڈ میں واقع پرائیوٹ بینک نے دنیا کے کئی اہم سیاستدانوں، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیتوں اور مجرموں کو ان کے ممالک کی حکومتوں سے ٹیکس بچانے یا پھر ’ٹیکس کی چوری کرنے میں‘ مدد کی تھی۔بی بی سی اور بین الاقوامی میڈیا کے بعض اداروں کو سنہ 2007 میں لیک کی جانے والی دستاویزات کے مطابق بینک نے اپنے بہت سے اکاو¿نٹ ہولڈرز کو ’ٹیکس کی چوری‘ میں مدد کی ہے۔ایچ ایس بی سی نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کچھ لوگوں نے بینک کی خفیہ سروسز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر اعلانیہ اکاو¿نٹ کھولے تھے۔تاہم بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے اب ااکاو¿نٹس کھولنے کی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں اور سنہ 2007 کے بعد سے اس نے سوئٹزرلینڈ کے اس قسم کے اکاو¿نٹ میں 70 فی صد کی کمی کی ہے۔واضح رہے کہ ان بین الاقوامی میڈیا اداروں میں بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس بھی شامل ہے جس نے کئی ہندوستانی اکاو¿نٹ ہولڈرز کے نام شائع کیے ہیں۔ ان میں سیاست دانوں کے علاوہ بڑے صنعت کاروں کے ساتھ این آر آئی اور ہیرے کے بعض بڑے تاجروں کے نام بھی شامل ہیں۔
سوئس بینک میں پاکستانیوں کا پیسہ کتنا؟ حیرت انگیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ



















































