شکاگو(نیوزڈیسک)امریکا میں عربوں اور مسلمانوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے دہشت گردی کے فوبیا میں مبتلا ہوکر انہیں ملک کی اندرونی پروازوں کی اڑان سے قبل طیاروں سے اتارے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم اس غیرانسانی اور غیر اخلاقی رویے کے تازہ ترین واقعے کے شکار ہونے والے خاندان کو نسبتا زیادہ اہانت کا سامنا کرنا پڑا۔ ماں باپ اور تین بچوں پر مشتمل یہ پورا گھرانہ امریکی شہریت رکھتا ہے جن کے چہروں کو دیکھ کر ہی ان کی سلیم فطرت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔تاہم امریکن ایئرلائنز کمپنی کے کپتان نے اس خاندان کو دوسرے زاویے سے پرکھا اور خوف کے اندیشے سے مغلوب ہوگیا۔ اس نے شکاگو سے واشنگٹن جانے والی پرواز کی اڑان سے قبل ہی اس پورے خاندان کو طیارے سے اتار دیا۔ اس پر بچوں کی لبنانی ماں ایمان سعد شبلی کا دل تڑپ گیا اور اسے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے سوا دل کی بھڑاس نکالنے کا کوئی راستہ نظر نہ آیا۔بچوں کی لبنانی ماں ایمان نے فضائی کمپنی کو مخاطب کر کے انتہائی دل جلے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکن ایئرلائنز تمہیں شرم آنی چاہیے کہ تم نے بنا کسی سبب کے مجھے اور میرے گھروالوں کو (نسلی) امتیاز کا نشانہ بنایا۔ اس کی وجہ ہمارے حلیے کے سوا کچھ نہ تھا۔ ہمیں فلائٹ سیکورٹی ایشوز کی بنیاد پر واشنگٹن جانے والی پرواز سے باہر نکال دیا گیا جہاں ہم بچوں کی موسم بہار کی چھٹیاں گزارنے جا رہے تھے۔ میرے تینوں بچے اس (بھیانک) تجربے سے گزرنے کے حوالے سے ابھی بہت چھوٹے ہیں۔یہ ایک خاموش چیخ تھی جس نے تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا میں اپنا راستہ بنا لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام براعظموں کی مختلف زبانوں میں اس پر تبصرے شروع ہوگئے۔
امریکہ‘ مسلمان خاندان کے ساتھ افسوسناک سلوک، لبنانی ماں تڑپ اُٹھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ



















































